طمع دار

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - طمع رکھنے والا، لالچی، حریص۔  کہ اے یار کم عقل توں یار ہو دغا خوش دیایاں طمع دار ہو      ( ١٦٣٩ء، طوطی نامہ، غواصی، ٣٠ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'طمع' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے فعل امر 'دار' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔